Categories: NewsUrdu News

پنجاب حکومت صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ ۔06جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور سر کاری ہسپتالوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ضلع مظفرگڑھ میں صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے جس سے عام لوگوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہی. انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام جلد مکمل ہوجائے گا جس سے ضلع کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے ہیلتھ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال مکول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالو ں میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری، ادویات کی مفت فراہمی، حاملہ دیہی خواتین کیلئے مفت ایمبولینس سروس، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی مفت تشخیص، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی،موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام، تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ہسپتالوں کی ری ویمپنگ، ڈاکٹر ز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ اور ہسپتالوں میں ان کی دستیابی حکومت پنجاب کے تاریخی اقدامات ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند اور تند رست عوام کسی بھی ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے شعبہ صحت میں بہتری لانے کے لئے فراخدلی کے ساتھ فنڈز فراہم کئے ہیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف غریب عوام کا دکھ بانٹیں اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور ایمانداری و پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے افسران ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں،صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago