Categories: NewsUrdu News

پنجاب بھر میں ٹڈی دل سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے،ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ٹڈی دل سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اب کوئی خطرہ ہے، صوبہ پنجاب میں داخل ہونے والے ٹڈی دل کا بڑاجھنڈ صوبہ سے گزر چکا ہے، جھنڈ میں موجود کمزور اور معذور کیڑے رہ گئے ہیں جو فصلات کیلئے نقصا ن دہ نہیں ہیں، تاہم محکمہ زراعت اور زرعی ماہرین ان پر نظر رکھے ہوئے ہے کاشتکار اس سے پریشان نہ ہوں، یہ بات انہوں میں مظفرگڑھ میں محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ٹڈی دل چولستان کے علاقہ میں داخل ہوا جس پر محکمہ زراعت نے 40ہزار لیٹر ادویات سپرے کیں جس میں 2جہازاور 7گاڑیاں استعمال کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل افریقہ سے سعودی عرب، ایران اور کویت سے ہوتی ہوئے پاکستان اور انڈیا کے علاقوں میں داخل ہوئی، پنجاب کے سرد موسم کی وجہ سے اب یہ صوبہ بلوجستان کی طرف ہجرت کرگئی ہے، ڈائریکٹر جنرل زراعت نے کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی کہ موجودہ ٹڈی دل سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم کسی بھی فصل پر ٹڈی دل نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر محکمہ زراعت کو دی جائے تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں، اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان عبدالغفار غفاری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ شیخ محمد یوسف اور زراعت افسران نے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago