Categories: Urdu News

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، نوجوان لڑکی کو اپنے ہی گھر والوں نے زہر دے دیا

مظفر گڑھ ( مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز ۔ 03 جون 2021ء ) پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، مظفر گڑھ میں نوجوان لڑکی کو اپنے ہی گھر والوں نے زہر دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طورپر زہر دے دیا گيا۔زہر خورانی سے لڑکی کی حالت خراب ہوگئی اور اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے الزام لگایا ہےکہ اس کے گھر والوں اور رشتے داروں نے زبردستی زہریلی گولیاں کھلائيں۔

پولیس نےلڑکی کے بیان کی روشنی میں لڑکی کے والدین اور بھائیوں سمیت 5 رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ روز ایسی ہی ایک افسوسناک خبر سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر بیٹے نے اپنے ہی باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا-کامونکی میں نوجوان نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا جب کہ چچا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

چک ہندہ کے رہائشی تنویر اوراس کے والد میں تلخ کلامی کے بعد بیٹے نے اپنے باپ پرفائرنگ کردی جس سے اسکا والد صغیر احمد موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ چچا شبیر احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔

علاقہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے تحت بتایا ہے کہ اسی مسئلے پر جب باپ بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو تنویر نے اپنے والد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ چچا شبیر احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔

Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago