Categories: NewsUrdu News

پسند کی شادی پرپنچایت کاجوڑے کے قتل کا حکم

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔15 جون ۔2016ء) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے قریب شیر سلطان کے علاقے میں واقع گاوٴں بیر بند میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا حکم دینے والی پنچایت میں شریک 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شمائلہ نامی خاتون نے گھر سے فرار ہوکر اپنے کزن کورا خان سے کورٹ میرج کی۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کی اور کورا خان کی بچپن میں ہی منگنی ہوگئی تھی تاہم ان کے گھر والے ان پر ایک بوڑھے شخص سے شادی کیلئے دباوٴ ڈال رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ دونوں خاندانوں کے بڑوں نے بیر بند گاوٴں میں مختیار احمد نامی شخص کے گھر کے باہر ایک پنچایت بلوائی جہاں خاندان کی عزت داوٴ پر لگانے’ پر انھیں اور ان کے شوہر کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا گیاشمائلہ نے غیر قانونی جرگے میں شریک افراد کے خلاف ایک تحریری شکایت ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) اویس احمد کے پاس جمع کروائی ‘ مقدمے کے اندراج کے لیے ایڈیشنل سیشن عدالت سے بھی رجوع کیاجس کے بعد ڈی پی او نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔پولیس نے ملزمان محی الدین، مختیار احمد، اعظم، الہٰی بخش، حیات، ذوالفقار، عامر، اسلم اور دیگر کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 355 ‘506 اور 117 کے تحت مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب شمائلہ نے اپنے اور اپنے شوہر کی سیکیورٹی کے لیے بھی درخواست دی اور کہا کہ ان کے جن رشتے داروں نے پنچایت بلوائی تھی، وہ قتل کرنے کی نیت سے انھیں ڈھونڈ رہے ہیں تاہم ڈی پی او کے نوٹس میں ہونے کے باوجود پولیس نے اب تک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ نہیں مارا۔دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انھوں نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے ‘اگر پنچایت واقعی بلوائی گئی اور کوئی بھی غیر قانونی فیصلہ دیا گیا ہو تو ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago