مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں تعلیم کو عام کیا جائے ، طلباء وطالبات میں تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے، ڈاکٹر ، انجینئر اور دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ مقابلے کے امتحانات میں حصہ لینے کا شوق بھی پیدا کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں مقابلے کے امتحانات کی آگاہی کے سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور، ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شہزاد حسین مگسی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرچوہدری عامر محمود، اسسٹنٹ کمشنر علی پورعامر حسین ، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد اور پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج خلیل الرحمن فاروقی نے بھی خطاب کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہاآج کے اس سیمینار کیانعقاد کا مقصد مظفرگڑھ جیسے پسماندہ اور دور دراز علاقے کے طلبا کو مقابلے کی امتحان کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مقابلے کے امتحان میں شرکت سے پہلے ناکامی کے خوف کو دور کرنا ضروری ہے ، اپنے آپ میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ کھیلنے کودنے کے دنوں میں ذرا زیادہ محنت کر لی جائے تو انسان عمر بھر اس محنت کے ثمرات سے مستفید ہوتاہے، جو کام بعد میں ہو سکتے ہیں ان کو ابھی چھوڑدیا جائے اور اپنے بہتر مستقبل کیلئے کام کیا جائے اور اپنے ویڑن کو بڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے طلباء وطالبات کو مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے پوسٹ گریجویٹ کالج میں سنٹر قائم کرنے پر کام ہو رہا ہے جس کیلئے کورس بھی ڈیزائن کیا جائے گا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…