مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز باقر حسین نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی پانڈ ایریا میں داخل نہیں ہورہاجس کی وجہ سے جھیلوں میں پانی کا لیول 2سے 3فٹ رہ گیا ہے، موسم سرما کی شدت کی وجہ سے درجہ حرارت 2سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، مچھلی کی افزائش کی لئے بہترین درجہ حرارت 22سے 30سنٹی گریڈ ہوتا ہے، درجہ حرارت کی کمی کے وجہ سے پانڈ ایریا میں مچھلی کی اموات واقع ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ تونسہ پر تعینات عملہ اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے رہا ہے، زہر کی استعمال سے کوئی مچھلی نہیں مری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ فش فارمز پر بھی درجہ حرارت کی کمی کی وجہ سے مچھلیوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں، انہوں نے فش فارمرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ مارمز میں موجود مچھلیوں کو فروخت کردیں یا پانی کا لیول 5فٹ تک بڑھائیں تاکہ مزید اموات نہ ہوں اور مناسب وقت پر مچھلیوں کو فروخت کردیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…