News

پرائس کنٹرول میجسٹریٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں پر بھاری جرمانے کریں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ نے کہا ہے مصنوعی مہنگائی، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے بازاروں کو وزٹ کریں اور زیادہ سے زیادہ دکانوں کی پڑتال کریں، قانون کی خلاف ورزی پر دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

یہ بات انہوں نے ضلع مظفرگڑھ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی کارکردگی کو صوبائی سطح پر مانیٹر کیا جاتا ہے اس لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس زیادہ سے زیادہ دکانوں کی پڑتال کریں خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے جائیں، دکانوں کو سیل کیا جائے، دکانداروں کو خلاف ایف آئی آر کا اندراج کی جائے اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کا ڈیٹا ایس او پی کی مطابق ایپ پر لوڈ کیا جائے اور وصول کردہ جرمانے کی رقم فوری طور پر جمع کرائی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران ضلع کے 27پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5068دکانوں کو چیک کیا، خلاف ورزی پر 222دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10لاکھ 6ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا، 16ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا، 6دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 5دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ مبین احسن سمیت پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس نے شرکت کی جبکہ تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی کی اسسٹنٹ کمشنران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago