مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کی پڑتال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو پابند بنایا جائے کہ اشیاء خوردونوش کا نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ صارف کو قیمتوں کا علم ہو۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اپنی روزانہ کی کارروائی کو حکومت پنجاب کی ایپ پر بھی لوڈ کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 36پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہیں جنہوں نے ماہ ستمبر کے دوران 7533دکانوں کو معائنہ کیا، خلاف ورزی پر 16لاکھ29ہزار800روپے جرمانہ کیا، 17ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا،14دکانوں کو سیل کیا گیاجبکہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…