News

پاک فضائیہ طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کی ایک ماہ بعد شادی ہونا تھی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 ستمبر 2021ء) : گذشتہ صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ شہید ہو گیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب حادثے کا شکار ہوا۔

طیارہ حادثہ میں شہپید ہونے پاک فضائیہ کے پائلٹ فہد امین کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقے خانگڑھ سے تھا۔مردان کے قریب طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے زیر تربیت پائلٹ فہد امین کی نمازِ جنازہ مظفر گڑھ میں ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ائیر فورس کے دستے نے شہید پائلٹ کو سلامی پیش کی۔

 

جس کے بعد پائلٹ فہد امین کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔ شہید پائلٹ کی تین ماہ قبل منگنی ہو گئی تھی اور ایک ماہ بعد شادی ہونی تھی۔

۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کےباعث حادثے کا شکار ہوا۔ 

طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ جب کہ اس حوالے سے عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آیا تھا ۔عینی شاہدین کے مطابق پائلٹ جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کو آبادی سے دور لے گئے جس سے زمین پر جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی جگہ پر پہنچنے والے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شئیر کی گئی ہیں جس واضح ہے کہ پائلٹ خود تو شہید ہو گیا لیکن مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہونے دیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago