News

پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہمیں قائد اعظم کے فرمودات پر ہی عمل کرنا ہو گا،صوبائی وزیر نوابزادہ منصور احمد خان

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 اگست2022ء) صوبائی وزیر برائے ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں یہ ملک پاکستان قائد محمد علی جناح کی قیادت میں ملا ہے اس کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہمیں قائد اعظم کے فرمودات پر ہی عمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے جناح آڈیٹوریم میں پاکستان کی آزادی کی75ویں سالگرہ ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کای ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ڈی پی او احمد نواز، اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ، سی ای او تعلیم مسعود ندیم بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ اس ملک کا نظام اسلامی ہوگا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کا مطلب کشمیر کے بغیر پاکستان زندہ نہیں رہ سکتا، کیونکہ کشمیر کے بدولت ہمارے ملک میں ہریالی ہے، ہماری زراعت کا دارومدار کشمیر سے آنے والے پانی پر ہے، اسی پانی پر ڈیم ہیں جس سے ہمیں بجلی ملتی ہے، اس لئے مقبوضہ کشمیر کے آزادی ہمارے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک پر امن ملک ہے ہمارا سبز ہلالی پرچم ترقی و خوشحالی، امن اور مساوات کی علامت ہے۔ صوبائی وزیر نے تقریب میں نظم پڑھی جس میں وطن سے محبت، وطن سے وفا، منزل پر پہنچے،ذات برادری سے بالا تر ہوکر ملک کی ترقی کے لئے متحدہونے، مساوات، اللہ کے احکامات پر عمل کرنے اور عوامی فیصلوں پر عمل کادرس دیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ پیغام ہم نے اپنے آنے والی نسل تک بھی پہنچانا ہے۔ 

تقریب میں سکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے، قومی ترانے، تقاریر، ٹیبلواور میجک شوپیش کئے گئے جن کو حاضرین نے بڑا سراہا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض افضل چوہان اور عبدالغفار نے سرانجام دئیے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ڈی پی او احمد نواز نے پرچم کشائی کی۔ 

پنجاب پولیس اور ریسکیو1122کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی۔ تقریب کے اختتام پر مولانا عبدالمعبود آزاد نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کرائی۔ صوبائی وزیر نوابزادہ منصور احمد، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرا ور ڈی پی او احمد نواز نے ضلع کونسل کے لان میں پودے لگائے اور عوام میں بھی پودے تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم تکلیر، ریسکیو 1122سے میاں حسین، اسامہ ذیشان، چیئر مین سول سوسائٹی ملک خیر محمد بدھ، پروفیسر افتخار ہاشمی، ام کلثوم سیال، ناظم بلوچ، انجمن تاجران سے سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، غلام علی بخاری سمیت اساتذہ، طلباء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago