Categories: NewsUrdu News

پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے ای پی آئی کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سمیت دیگر متعدی بیماریوں سے پاک بنانے کے لئے ای پی آئی کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا، ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے، ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھانا ہوگی، پرائیوٹ سیکٹر اور غیر سرکاری تنظیموں سے معاونت لینا ہوگی یہ بات انہوں نے انسداد پولیو اور بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سلسلے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے ڈاکٹروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص بچوں کی ماؤں میں اس بات کا شعور بیدار کیا جائے کہ حفاظتی ٹیکوں کے مکمل کورس سے ان کے بچے عمر بھر متعدی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے موقع پر ہی بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانے کو لازم قرار دیا جائے اور ہرہسپتال اور میڈیکل سنٹر کو اس کا پابند بنایا جائے اور غفلت برتنے پر ذمہ دار کے خلاف کاروائی کی جائے، اس کی زیاد ہ سے زیادہ تشہیر کی جائے اور اس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کارکردگی کی رپورٹ سے مجھے آگاہ کیا جائے اور اس سلسلے میں اجلاس کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ای پی آئی نظام کی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے اور پھر ان خامیوں کو دور کرنا ہے تاہ کر بچہ بیماریوں سے محفوظ رہے، اجلاس میں نیشنل ایمرجنسی سنٹر کے ڈاکٹر بیمپا نے بتایا جہ ضلع میں ماہ دسمبر کی انسداد پولیو مہم کے دوران 8لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے گئے لیکن ماہ مئی سے جولائی کے دوران 49ہزار سے زائد بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگائے گئے، تاہم ضلع کی کارکردگی دیگر اضلاع سے بہتر ہے، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کاظم نے بتایا کہ ضلع میں 25یونین کونسلز کے نتائج بہتر نہیں ہیں جس کی وجہ ویکسین کی عدم دستیابی سمیت دیگر وجوہات ہیں، اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر ضیائ الحسن، ڈاکٹر نعیمہ، ڈاکٹرعبدالرؤف، ڈاکٹر اسداللہ اورڈاکٹر عرفان سمیت ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago