مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2018ء) پاکستان کسان اتحاد (انور گروپ )کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد ظفر طاہر, چیئرمین کور کمیٹی میاں یاسین سکھیرا اور صدر ایگری فورم پاکستان رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے ضلعی صدر کسان اتحاد مظفرگڑھ حاجی محمد اختر سکھیرا اور جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین و دیگر عہدے داروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام نور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے گنے کے کسانوں کے مسائل کے حوالے سے یادداشت پیش کی،جس پر ڈی سی نے حل کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ ضلع کی شوگر ملز سے پیمنٹ شیڈول طے کر لیا گیا ہے جس کا آغاز 2 جنوری سے ہو گا جبکہ کسان نمائیندوں کو ضلعی کمیٹیوں میں نمائیندگی بھی دی جائے گی تاکہ ان کا انتظامیہ سے اپنے مسائل کے حوالے سے موثر رابطہ رہے۔ڈی سی نے بتایا کہ وہ شوگر ملز کے گیٹس پر کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے کسان راہنماؤں نے ڈی سی مظفرگڑھ کے تعاون کا بھی خیر مقدم کیا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…