Categories: NewsUrdu News

پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ،کشمیری عوام بھی پاکستان کو اپنی منزل مراد سمجھتے ہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

مظفر آباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 فروری2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ فطرت نے کشمیر کو پاکستان کے ساتھ ایسے رشتے میں منسلک کر دیا ہے کہ یہ دونوں خطے ایک دوسرے کے لئے جسم و جان کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے آزاد جموں کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیربنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹرمصطفی بشیر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیا ز رانا، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون ودیگر اگر افراد نے شرکت کی۔موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور کشمیری عوام بھی پاکستان کو اپنی منزل مراد سمجھتے ہیں 5 فروری کو دراصل کشمیری اور پاکستانی عوام مل کر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ حالات کوئی بھی صورت اختیار کریں یہ رشتہ نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ اس میں مزید مضبوتی آتی جائے گی تاریخ کے جھروکوں میں جھانکنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ 71 سال قبل خون کی جو قربانی کشمیر کے اس حصے میں دی گئی تھی جسے آزادکشمیر کہا جاتا ہے آج بھی اس کے تسلسل میں مقبوضہ کشمیر کا ذرہ ذرہ شہدائے آزادی کے خون کی یاد دلاتا ہے تحریک آزادی کشمیر دراصل جہد مسلسل ہے اور لگاتار قربانیوں کی ایک ایسی داستان ہے جس کا ہر ورق خون شہدا کی روشنائی سے لکھا گیا ہے قربانیوں کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ساری ریاست آزادی کی نعمت سے بہرہ ور ہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago