Categories: NewsUrdu News

پاکستان مشکل وقت سے گزر چکا ہے اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے،مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مشکل وقت سے گزر چکا ہے اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ بات مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے مظفرگزھ کے علاقے موضع شاہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کو جیلوں بند کر کے ملک کو اندرونی و بیرونی بحرانوں سے پاک کر دیا ہے جبکہ اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، پاکستانی عوام کو صبر کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے علاقہ کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے 6 کلومیٹر پختہ میٹل روڈ دینے کا اعلان کیا جس پر چند ہفتوں میں کام شروع ہو جائے گا۔انہہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد بہت جلد وہ موضع شاہ، موضع حاجی پور، موضع بلے حمد ،موضع کچی جائی اور موضع بلے وائن کو الگ سے یونین کونسل دینگے تاکہ اس پسماندہ علاقوں کو علیحدہ سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی ہو اور یہ علاقے بھر پور ترقی کرسکیں۔انہوں نے کہا اس علاقہ کی تمام محرومیوں کو دور کروں گا۔اس موقع پر ملک سلیم پہوڑ ملک عنصر پہوڑ نے سردار عبدالحی دستی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پراعظم خان بلوچ ملک آصف مونڈا شہباز مگسی لیاقت خان گوپانگ سردار اسلم دستی بلال گوپانگ شاہد حسین لانگ دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago