Categories: NewsUrdu News

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مظفرگڑھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا،صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2019ء) ضلع کی عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے اور اجتماعی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیح بنیادو ں پر مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ضلع مظفرگڑھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے ایک سال کے دوران ضلع میں ایسے منصوبے اور ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی مثال مظفرگڑھ کی تاریخ میں نہیں ملتی۔یہ بات صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے تلیری باغ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی مشیر نے کہا کہ مظفرگڑھ میں جو بھی ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، جن کی صوبہ کے دوسرے اضلاع میں تقلید کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ایک با صلاحیت آفیسر ہیں جن کی نگرائی اور رہنمائی میں تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے اور مظفرگڑھ کی عوام کو سہولیات میسر آرہی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ تلیری باغ مظفرگڑھ کی قدیم ترین تفریح گاہ ہے جس کو ذکر 1908کے گزٹ میں بھی ملتا ہے، عدم توجہی کی وجہ سے یہ اجڑ چکا تھا، تجاوزات قائم ہورہی تھیں، باغ میں کجھور اور آم کے درخت موجود ہیں جن کی لکڑی او رپھل چوری ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ تلیری باغ کا کل رقبہ 330کنال ہے اس تاریخی ورثہ کی حفاظت، دیکھ بھا ل اور عوام کے لئے اس کو دوبارہ بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس کی چار دیواری، پانی کے نظام کی فراہمی، بجلی کی سپلائی اور چوکیدار کی تعیناتی کی جائے گی، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں اس کو سفاری پارک بنایا جائے گا جس کے لئے محکمہ وائلڈ لائف سے معاملات بھی طے ہوچکے ہیں، بعد ازاں صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے جنرل بس سٹینڈ کے تعمیرو مرمت و بحالی کے کام کا بھی افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر سے غیر قانونی بس و ویگن سٹینڈ کو باہر نکالنے کیلئے ضروری تھا کہ ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے جس کے لئے جنرل بس سٹینڈ کو جدید طرز کابس سٹینڈ بنایا جا رہا ہے جہاں پارکنگ، انتظار گاہ، ڈرائیورز کے کمرے، ورکشاپ، ٹک شاپ، واش رومز سمیت تمام سہولیات میسر ہونگی، انہوں نے بتایا کہ دونوں منصوبے 3ماہ کی مدت میں مکمل ہو جائیں گے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال، ڈاکٹر مقبول عالم، ایوب شاہ، سید امیر حسن سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago