Categories: NewsUrdu News

پاکستانی سیاست میں اب تک کا سب سے امیر ترین امیدوار منظر عام پر آگیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جون 2018ء) : عام انتخابات 2018ء میں ایک ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں نے الیکشن کمشین میں اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروائے جس میں اُمیدواروں کی جائیدادوں سے متعلق اہم انکشافات بھی ہوئے۔ تاہم اب عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے سب سے امیر اُمیدوار کا نام سامنے آ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کا رہائشی میاں محمد حسین عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والا امیر ترین اُمیدوار ہے۔ مظفر گڑھ کا رہائشی میاں محمد حسین کھرب پتی اُمیدوار ہے۔میاں محمد حسین کے اثاثوں کی مالیت 4 کھرب اور 3 ارب سے زائد ہے۔میاں محمد حسین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 سے آزاد اُمیدوار کی حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔اس حلقہ میں میاں محمد حسین کے مد مقابل جمشید دستی اور حنا ربانی کھر ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اُمیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروانا ہے ۔ بیان حلفی میں کئی سیاستدانوں کی جائیدادوں سے متعلق انکشاف ہوا تو کسی کی دو شادیوں سے متعلق خبر موصول ہوئی۔ ایک طرف جہاں سیاسی اٗمیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں وہیں دوسری جانب عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ بیان حلفی جمع کروانا کئی سیاستدانوں کے لیے درد سر بن گیا ہے جس کے پیش نظر کئی سیاستدانوں نے اپنے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت تاحیات نااہلی، چھُپی ہوئی آمدن سامنے آنے کا ڈر یا ایف بی آر میں اثاثے منظرعام پر آنے ، نیب میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس بن جانے کا خوف یا کچھ اور۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کی نسبت سال 2018ء کے عام انتخابات میں کم اُمیدواران میدان میں اُترے ہیں۔ سال 2013ء اور سال رواں 2018ء کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے اُمیدواروں کے تقابلی جائزہ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے اُمیدواران کی تعداد میں7 ہزار کی کمی ہوئی ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق 2013ء میں 28 ہزار 302 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جب کہ انتخابات 2018ء کے لیے صرف 21 ہزار 482 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے اُمیدواروں کی تعداد 7 ہزار 996 سے کم ہو کر 5 ہزار 473 ہے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 ہزار 825 اُمیدواروں سے کم ہو کر 13 ہزار 693 ہوگئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے مختص نشستوں پر اُمیدواروں کی تعداد 350 سے بڑھ کر 436 ہوگئی اور صوبائی اسمبلیوں میں یہ تعداد 821 سے بڑھ کر 1255 ہوگئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے اقلیتی امیدواروں کی تعداد میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور 2013ء کی طرح اس مرتبہ بھی اقلیتی نشستوں پر 154 اُمیدوار سامنے آئے ہیں جب کہ صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی اُمیدواروں کی تعداد 310 سے بڑھ کر 471 ہوچکی ہے ۔واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے لیے بیان حلفی جمع کروانا لازم قرار دیا گیا ہے جس کے پیش نظر کئی سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کروائے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago