Categories: NewsUrdu News

ٹرک اورکیری ڈبہ میں تصادم ،ایک ہی خاندان کی3خواتین سمیت 4افرادموقع پرجاں بحق،2زخمی

مظفر گڑھ۔16 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 ستمبر2018ء) مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں ٹریفک حادثہ، ٹرک کی ایک کیری ڈبہ کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پرجاں بحق اور 2 زخمی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں علی الصبح ایک کیری ڈبہ جو بہاولپور سے لیہ جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگیا اور ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر لگنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 2زخمی ہوگئی.حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔کیری ڈبہ بہاولپور سے لیہ جا رہا تھے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں میں عبدالحمید، مناحل حمید، مدیحہ بی بی اور ریحانہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں نادیہ بی بی اور مقصودہ بی بی شامل ہیں. ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعدازاں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

3 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

3 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago