Categories: NewsUrdu News

ْکپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ شدت اختیارکرگیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف قریشی

مظفرگڑھ۔10ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 ستمبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ ضلع میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کر چکا ہے جس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا، مقصد کے حصول تک افسران اور اہلکاران کی اتوار کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ ، صاف چنائی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی کاٹن کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملی بگ اور گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے بھی سفارشات پیش کی گئیں، ضلعی کاٹن کمیٹی نے کاشتکاروں کو آبپاشی جاری رکھنے اور اجزائے صغیرہ مثلاًکاپر، زنگ اور بوران وغیرہ کے سپرے کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں بتای کہ گزشتہ اتور کو محکمہ زراعت کے سٹاف نے ریلیوں کی صورت میں کپاس کی ماس پیسٹ سکاؤٹنگ مہم چلائی اور لاؤ سپیکر کے ذریعے کسانوں کو کیڑوں سے بچاؤ کے بروقت انسداد کے لئے ہدایت بھی دیں۔

AddThis Website Tools
Sajid Bukhari

Share
Published by
Sajid Bukhari
Tags: 2018

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago