مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2019ء) مظفرگڑھ میں نافذ تعلیمی ایمر جنسی کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر
ڈاکٹر احتشام انور مہار نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کا اچانک دورہ کیا، ٹیچر اور طالبات سے تفصیلی بات چیت کی اورتعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں پر ان کی رائے معلوم کی اور ضروری احکامات جاری کئے،اس موقعہ پر ٹیچر نے سکول کے اوقات کو ایک کھنٹہ بڑھا دینے کی سبب درپیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا، جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کوسکول اوقات کے پرانے شیڈول کو بحال کرنے کی ہدایت کردی،البتہ اگر کوئی سربراہ ادارہ یا ٹیچر رضا کارانہ طور پر از خود سکول کے اواقات کے بعد سکول میں رہ کر طلباء و طالبات کی مدد و رہنمائی کرنا چاہے گا تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، مزید براں یہ ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ ٹیچروں کو سکول اوقات کے بعد ایک گھنٹہ روکنے کی بجائے ان کے فری پیریڈز کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ ایمر جنسی کی صحیح روح یہ ہے کہ اساتذہ رضاکارانہ طور پر امتحانات کی تیاری کے حوالے سے طلباء و طالبات کے ساتھ محنت کریں نہ کہ انہیں اس بات پر مجبور کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسرتعلیم کو یہ ہدایت بھی جاری کی کی تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے اداروں کے سربراہوں کومحض ٹارگٹ دئیے جائیں اور ان کے حصول کے طریقہ
کار اپنانے کی انہیں اپنے حالات کے پیش نظر مکمل آزادی اور خود مختاری دی جائے۔