مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جنوری2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات سڑک کے حادثات سے ہوتے ہیں،پاکستان میں سالانہ 25ہزار افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہوجاتے ہیں، یہ تعداد پوری دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والے حادثات میں سب سے زیادہ ہے، یہ تعداد دہشت گردی میں مارے جانے والوں کی تعداد سے بھی کہیں زیادہ ہے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ضلعی سطح پر ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی تشکیل دی ہے،جس میں سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ڈی او روڈز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر ز شامل ہیں، کمیٹی نئے سال کے پہلے دن سے فعال ہوگئی ہے اور ضلع کی حدود میں ہونیوالے ہر ٹریفک حادثے کا جائزہ لے گی،جس کی وجہ سے لوگوں کی موت ہوجاتی ہے یہ وہ زخمی ہوجاتے ہیں، اس جائزہ کے ذریعے حادثات ہونے کی وجوہات کا پتہ چلایا جائے گا اور سٹرکوں کے خطرناک مقامات کا تعین کیا جائے گا۔کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں حفاظتی اور حادثات سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات کئے جائیں گے، اس کمیٹی کا سیکرٹریٹ سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرگڑھ کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے ضلعی سطح پر یہ کمیٹی قائم کی گئی ہے، انہوں نے کہا ٹریفک کے اکثر حادثات سٹرک کی بری حالت ، خطرناک ڈرائیونگ ، سٹرک پر سائن بورڈ کا نامناسب نصب کیا جانا ، روڈ سیفٹی سے عدم آگہی، قانوں کا نفاذ نہ ہونا، پیدل چلنے والوں کی غیر محفوظ کراسنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کمیٹی ان حادثات سے بچاؤ کیلئے موثر اور قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی تاکہ ضلع کی عوام کو حادثات سے بچایا جاسکے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…