Categories: NewsUrdu News

ْوزیر اعلی کاجنوبی پنجاب کے تاجروں کے جرمانہ ادائیگی کیلئے لاہو ر جانے کی مشکلات کا نوٹس

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء) جنوبی پنجاب کے کاروباری افراد کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعلی پنجاب کی ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چھوٹے کاروباری حضرات کو جرمانے کی ادائیگی کیلئے لاہور جانے کی مشکلات بارے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کردیا، وزیراعلی پنجاب نے وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے 7 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے تین ڈویڑن ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان کے سینکڑوں چھوٹے کاروباری حضرات کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جرمانے ہونے کی صورت میں ادائیگی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لاہور دفتر جاکر ادائیگی کرنے کے بارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے زراعت اور پیسٹی سائیڈ کے ممبر ڈاکٹر وسیم لنگڑیال نے وزیراعلی پنجاب کو ہزاروں کاروباری افراد کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے تحریری درخواست دی جس پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری طور پر کاروباری افراد کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے صوبائی وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب سے 7 دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہےوزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کی مشکلات ختم کرنے اور سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جنوبی پنجاب کے سینکڑوں افراد کو لاہور جاکر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب جلد انکو اس مشکلات سے نجات مل جائیگی اور وزیراعلی پنجاب نے اس حوالے سے اقدامات کرنے کے لیے ڈائریکٹیو بھی جاری کردیا ہے۔ اور جلد چھوٹے کاروباری حضرات کو ان کے اضلاع میں ہی جرمانے کی ادئیگی کی سہولیات دی جائیگی جو وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کی حکومت کا لاکھوں افراد کے لیے انکی دہلیز تک سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا تحفہ ہوگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago