Categories: NewsUrdu News

ْمظفرگڑھ، حکومت کاشتکاروںکی خوشحالی اور ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، ممبر ٹاسک فورس

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جنوری2019ء) جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں کی عوام کا زیادہ تر روزگارزراعت اور لائیو سٹاک سے وابستہ ہے جس میں دیہی خواتین بھی برابر کی شریک ہیں، موجودہ حکومت کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی اور ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، یہ بات وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے لائیو سٹاک کے ممبر غلام مرتضیٰ رحیم کھر نے رنگ پور کے موضع ڈیرہ ہیبت کے نمبردار سردار بیگ خان کے ڈیرہ پر علاقے کے ترقی پسند کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کہی، اس موقع پر فاروق احمد کھیڑا، خضر خان بلوچ، ربنوازخان کھیڑا، اعجاز علی خان بلوچ، عامر حسین بلوچ، محمد زبیر ناصر آرائیں ، محمد مزمل ناصر کھیڑا، مہر صفدرحسین کھیڑا، غازی خان مسوری، ظفر خان کھیڑا، شہباز احمد خان بلوچ سمیت علاقے کی دیگر کاشتکار بھی موجود تھے۔ممبر ٹاسک فورس غلام مرتضیٰ رحیم کھر نے کہا کہ حکومت کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کھاد پر سبسڈی فراہم کررہی ہے، معیاری اور سستی کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی دستیابی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کو ملک کی بہترین معیشت بنانے پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ جانوروں کو موذی امراض سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر ویکسینیشن کی جارہی ہے ، خواتین بالخصوص بیواؤوں میں گائے اور بھینسیں تقسیم کی جائیں گی، ممبر ٹاسک فورس نے مزید کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago