Categories: NewsUrdu News

ْعملی اقدامات سے شہری و دیہی علاقوں میں تعلیم کی شرح میں خاصہ اضافہ ہورہا ہے، عمران قریشی

مظفر گڑھ۔31 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب کے عملی اقدامات سے شہری و دیہی علاقوں میں تعلیم کی شرح میں خاصہ اضافہ ہورہا ہے،غیر یب گھرانوں کے طالبعلموں کو مفت تعلیم کیساتھ ساتھ کتابوں کی فراہمی سے غریب لوگوں میں تعلیم کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عمران قریشی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول حسن پور ترنڈ میں نہم کلاس کے طالبعلموں میں سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے طالبعلموں میں سائیکلیں فراہم کرنے سے دیہی علاقوں میں سکول آنے جانے والے طالبعلموں کوخاصی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث آج سرکاری سکولوں کے نتا ئج میں خاصہ بہتری آچکی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری رانا محمد اکرم نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ تعلیم مہیا کی جارہی ہے جسکے لیے باقائدہ ما نیٹرنگ کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام ایلمنٹری سکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار استاتذہ طالبعلموں کو پوری ایمانداری کیساتھ تدریس مہیا کررہے ہیں جسکے باعث سرکاری سکولوں کے نتا یج پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نہم کلاس کے 61طالبعلموں میں سائیکلیں تقسیم کی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک ارشاد احمد ،چیئرمین یونین کونسل دین پور محمد اعظم خان بلوچ ،سردار ہا شم خان بھٹہ ،خضر خان بھٹہ ،ارشد خان ودیگر معززین علاقہ نے شرکت کی آخر میں ممبرصوبائی اسمبلی میاں محمد عمران قریشی اور چیئرمین یونین کونسل دین پور محمد اعظم خان بلوچ نے سکول کے طالبعلوں سے مختلف سوالات کئے اور سکول میں تعلیم معیار کیساتھ ساتھ سہولیات کے بارے بھی آگاہی حاصل کی ، طالبعلموں کی جانب سے مثبت جوابات ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اورگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول حسن پور ترنڈ کے ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز خان بلوچ اور سکول کے سٹاف کو سکول کے سو فیصد نتائج پرکو مبارکباد دی اور علاقہ میں بہترین تعلیم معیار مہیاکرنے پر انکی کاوشوں کو سراہا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago