Categories: NewsUrdu News

ْضلع مظفرگڑھ میں اتائیوں کا علاج کے نام پر انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا خطرناک سلسلہ جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) ضلع مظفرگڑھ میں اتائیوں نے علاج کے نام پر انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا خطرناک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ناک کے نیچے دھڑلے سے انگوٹھا چھاپ اتائی ڈاکٹرز مظفرگڑھ شہر، ٹبہ کریم آباد، بھٹہ پور، جھنگ روڈ، سمیت ضلع بھر میں ناقص ادویات اور سٹیرائڈز ادویات سے بچوں کی نشوونما بری طرح متاثرہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں کی ناقص کارکردگی سے مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ ضلع بھر میں انگوٹھا چھاپ اتائی ڈاکٹروں نے محکمہ صحت کی مسلسل چشم پوشی کے باعث انسانی زندگیوں سے کھیلنا معمول بنا لیا ہے۔ضلع کی سب سے بڑی تحصیل مظفرگڑھ میں انتظامی افسران کی ناک کے نیچے جگہ جگہ اتائی موت کا کاروبار کررہے ہیں، مظفرگڑھ شہر سمیت ضلع بھر میں ان پڑھ اتائیوں نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر کئی افراد کو خطرناک بیماریوں کا شکار کردیا ہے۔اتائی ڈاکٹر مضر صحت ادویات استعمال کرتے ہیں، سٹیرائڈز ادویات کے استعمال سے لوگوں میں یرقان اور گردوں کے ناکارہ ہونے جیسی جان لیوا بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے، جبکہ ان خطرناک ادویات کے استعمال سے بچوں کی نشوونما بری طرح متاثر ہورہی ہے اور خصوصاً بچیوں میں ان مضر صحت ادویات سے بلوغت بھی قبل از وقت ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ان مجرمانہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف عملی کارروائی نہ ہونیکی بڑی وجہ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کی مبینہ منتھلی اور چشم پوشی ہے جسکا نقصان صوبہ پنجاب کے ہر حوالہ سے پسماندہ ضلع مظفرگڑھ کے غریب عوام کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مظفرگڑھ میں اتائیت کے خاتمے کیلئے فوری طور عملی اقدامات کرکے مجرمانہ کاروبار کے مرتکب افراد کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago