News

ووٹ کے اندراج کےلئے ضلع مظفرگڑھ میں 29 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں،ریجنل الیکشن کمشنر

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 نومبر2022ء) ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن فضل حکیم نے کہا ہے کہ ووٹ کے اندراج کےلئے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے آفس میں قائم ون ونڈو سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے پہلے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں ضلعی الیکشن آفس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر میں ووٹ کے اندراج کی سہولت بھی دے دی ہے، عوام اپنے ووٹ کا اندراج ضلعی دفتر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں فارم 21پر کر کے کراسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں ون ونڈو سنٹر کے علاوہ ضلع بھر میں 29، سنٹر قائم کئے گئے ہیں تاکہ دور دراز کے علاقوں کی عوام با آسانی ووٹ کے اندراج کیلئے فارم 21حاصل کر سکیں اور پر کر کے وہیں جمع کرا سکیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید طیب زوار بخاری نے بتایاکہ ووٹ کے اندراج کی مہم کے سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء کو ووٹ کے اندراج بارے آگاہی دی گئی ہے۔

Faryad

Recent Posts

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

7 days ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

2 years ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

2 years ago