Categories: NewsUrdu News

وزیر صحت کا گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا دورہ

مظفرگڑھ۔24جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2018ء)صوبائی وزیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر سیکرٹری صحت علی جان خان اور محکمہ صحت کے ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250 بستروں کا اضافہ کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ تعمیراتی کاموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس ہسپتال میں توسیع سے لوگوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال جنوبی پنجاب کی عوام کو جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے اور کسی ہسپتال کی نجکاری نہیں کی جارہی ۔اس ہسپتال میں ہر مریض کا مفت علاج ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے آج ہسپتال کے توسیعی منصوبے کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا ہے،انہوں نے کہا کہ ترک حکومت نے 60بستروں پر مشتمل رجب طیب اردوان ہسپتال بنایا۔پنجاب حکومت نے پہلے اس ہسپتال کو 120 بستروں تک بڑھایا اوراب پنجاب حکومت اس ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ کررہی ہے ، اس سال ہسپتال کا توسیعی منصوبہ چالوہوجائے گااورجنوبی پنجاب کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کر دے گااوراس ہسپتال میں علاقے کے عوام کو شاندار علاج معالجہ میسر آئے گا۔ملک کی 70سالہ تاریخ میں کونسا ایسا موقع آیا جب کسی نے جنوبی پنجاب میں اربو ں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے شفافیت اوراعلی معیار کے بنائے ہوں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago