Categories: NewsUrdu News

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاشاری والا جنگل میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 مارچ2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاشاری والا جنگل میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو آگ پر قابو پانے کےلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے لاشاری والا جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو،دوسرے روز بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا،آگ کے شعلے دور تک دکھائی دے رہے ہیں،لاکھوں روپے مالیت کے درخت جل کر خاکستر،جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق،تفصیل کے مطابق مظفرگڑ ھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ہیڈ تونسہ بیراج کے مغربی کنارے پر واقع 5 ہزار ایکڑ پر مشتمل جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے جنگل میں گزشتہ روز دن کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیز ہوا چلنے کے باعث شدت اختیار کرتی جا رہی ہے آگ سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو چکے ہیں اور جنگلی حیات بھی شدید خطرات کی زد میں ہے لاشاری والا جنگل مختلف اقسام کے لاکھوں پرندوں کا مسکن ہونے کے ساتھ جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ بھی ہے اس کے ساتھ یہ جنگل جنوبی پنجاب کو آکسیجن فراہم کرنے کا بھی بہت بڑا زریعہ ہے جنگل کے چاروں اطراف میں دریا ہونے کے باعث فائر بریگیڈ،سول ڈیفنس،اور ریسکیو کی ٹیمیں نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے امدادی کاروائیاں تاحال شروع نہ ہو سکی ہیں جس کی وجہ سے مزید درخت جلنے اور جنگلی حیات کے مرنے کے خدشات میں اضافہ ہو چکا ہے تیز ہوا چلنے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے آگ کے شعلے دور تک دکھائی دے رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض علی جتالہ کا کہنا ہے کہ جنگل کے چاروں طرف پانی ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں کےلئے زمینی راستہ نہ ہونے کے باعث صرف فضائی آپریشن کے زریعہ ہی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ اللہ بخش،خداداد،عبدالرحیم،نزیر احمد اور دیگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگل کے چاروں طرف پانی ہے جس کی وجہ سے آگ پر آسانی سے قابو پایا جا سکتا ہے ان کا کہنا ہے کہ سکشن پمپس کے زریعے دریا کے پانی سے آگ بجھائی جا سکتی ہے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago