News

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر صوبہ کو کرپشن سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،صوبائی وزیر نواب زادہ منصوراحمد خان

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اگست2022ء) صوبائی وزیر ریونیو نواب زادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ویژ ن کواپناتے ہوئے صوبہ کو کرپشن سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو کے ادارہ لینڈ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور عوام کو اراضی فرد،انتقالات اور دیگر کوحل کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

ماضی کے پٹواری کلچر جو کہ معاشرے کے لئے ایک ناسور تھا کا خاتمہ جس انداز میں کیا گیا وہ تایخ کا ایک باب ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ویژ ن کواپناتے ہوئے تمام سرکاری محکموں سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ اور سفارش کلچر کے خاتمہ کا عمل جاری ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ مال میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سخت اقدامات کا عمل جاری ہے۔

وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ مال کو ہدایت کی ہے کہ وہ سائلین سے انتہائی شائستگی اور پیار محبت سے ملیں اور انہیں عزت سے اپنے دفاتر میں بٹھائیں۔اپنے اپنے دفاتر میں سائلین کے لئے ٹھنڈے پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے اور انہیں سایہ دار جگہ پر بٹھایا جائے۔سائلین کو در پیش ہر قسم کے مسائل کو بروقت اور ہر صورت حل کیاجائے۔ 

انہوں نے تمام افسران کو پابند کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ مال کے افسران اپنے اپنے دفاتر میں سائلین کو درپیش شکایات کا اندراج کریں اور ان شکایات کی رپورٹس بارے منسٹر آفس کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد صوبہ بھر میں تمام دفاتر کا سر پرائز وزٹس کریں گے۔جبکہ تمام فرد اراضی سنٹرز میں بھی چھاپوں کے دوران عوام سے عملہ کے رویہ کے بارے معلومات حاصل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ میں سزا اور جزا کا قانون لاگو کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ڈیڑھ سو سال پرانے فرسودہ پٹوار کلچر کے نظام کو دفن کر دیا ہے اور انسانی زندگی میں زمین یعنی غیر منقولہ جائیداد سے متعلقہ ریکارڈ اور عوام کے انتہائی قیمتی حقوق کو جدید ترین طریقہ سے شفافیت کے ساتھ ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبہ پنجاب میں پٹوار کلچر کے ناسور اور اسکے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے۔ \378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago