Categories: NewsUrdu News

وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف دیہات پروگرام پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے،عمرخان گوپانگ

مظفر گڑھ۔23 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 نومبر2017ء) چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف دیہات پروگرام پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے اورضلع کی ہر یونین کونسل کو ایک رول ماڈل یونین کونسل بنایا جائے ، اس کے علاوہ ممبران ضلع کونسل اپنی اپنی یونین کونسل کی ترقیاتی منصوبوں کی سکیمیں بھی جمع کرائیں، تاکہ ان کی فوری منظوری دی جائے اور ان پر جلد سے جلد کام شروع کرایا جاسکے اور عوام کو سہولیات میسر آسکیں یہ بات انہوں نے کنو ئینر ضلع اسمبلی سردار محمد اقبال خان پتافی کی زیر صدارت منعقدہ ضلع کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کے تحت 15جنوری 2017سے ہر یونین کونسل کو صفائی کیلئے 6سے 8ورکر اور ٹرالیاں فراہم کردی جائیں گی، تحصیل سطح پر 10سے 12کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے جگہ مختص کی جائیں گی جس پر مٹی ڈالی جائے گی، تمام اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ان جگہوں کو معائنہ کریں یہ جگہ آبادیوں ، سکولوں اور مساجد سے دور ہونگی تاہم یہ مرکزی شاہراہ کے نزدیک ہوتاکہ کوڑا کرکٹ ڈالنے اور بھر بعد میں اٹھانے میں آسانی ہو، انہوں نے مزید کہا کہ صاف دیہات پروگرام کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسل کو انعام بھی دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی سکیموں کیلئے سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ممبران اسمبلی اپنی اپنی سکیمیں جلد سے جلد جمع کرائیں تاکہ 30نومبر تک ان کی منظوری دی جاسکے اور ان پر کام شروع کا جاسکے، اجلاس میںوائس چیئر مین عابد محمود بھابھہ،قاسم ہنجرا، رضا بخاری، اے بی مجاہد، ملک رفیق ، ملک عبداللہ فہد لنگڑیال، ملک عمر خالد لنگڑیال، ملک سعید احمد کھاکھی، میاں زاہد حسین چھجڑہ، سید عاشق شاہ بخاری،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اختر احمدسمیت ممبران ضلع کونسل اور یو نین کونسلز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago