Categories: NewsUrdu News

وزیر اعظم پاکستان کی100روزہ پلان پر ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، اقبال بزدار

مظفر گڑھ۔29 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 ستمبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی100روزہ پلان پر ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں تجاوزات کا خاتمہ، صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا ، گیس ، بجلی اور پانی کی چوری کو روکنا اور ضلعی کی تعمیرو ترقی او عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عوامی نمائندوں سے تعلقات کو مربوط بنانا شامل ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال بزدار نے ضلعی و تحصیل انتظامی افسران کے ساتھ 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف رحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اے ڈی سی ریونیو اقبال بزدار نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یکم اکتوبر سے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا جس کے تحت ضلع کے شہر ی و دیہی علاقوں سے تجاوزات ، قبضہ مافیا اور غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کا خاتمہ کیا جائے گا، سرکاری اراضی، زرعی اراضی واہ گزار کرائی جائیں گی، مختلف محکموں کی قابض اراضی کو واہ گزار کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے جن کی اراضی پر قبضہ ہے وہ نشاندہی کریں اور اراضی واہ گزار کرنے کیلئے اپنا پلان مرتب کریں تاکہ اس ہر عملدرآمد کیا جائے ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور عوامی نمائندے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔انہوںنے کہا کہ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے انجمن تاجران اور سیاسی نمائندگان کا اعتماد میں لیا جائے گا اور معاملات کو افہام و تفہم سے حل کیا جائیگا، تاہم قانوںپر عملدرآمد کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریڑھی والوں سے احسن طریقہ سے بات کریں اور ان کو متبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کچی آبادیوں کا ریکارڈ بھی مرتب کریں کہ یہ آبادی کسی کی اراضی پر قائم ہے یہ سرکاری زمین ہے کسی محکمہ کی زمین ہے ، آبادی میں کتنے مکان ہیں اور کب سے آباد ہے ، کچی آبادی کا درجہ کسی نہ دیا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

10 hours ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

6 days ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago