Categories: NewsUrdu News

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کے لئے ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا ہے،صوبائی وزیر مال نواب زادہ منصور احمد خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 اگست2022ء) صوبائی وزیر مال نواب زادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ مال کے افسران اور اہلکاردکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اوران کی بحالی اور مدد کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ یہ با ت انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کیے ہیں۔ راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان اورعیسیٰ خیل کے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان بھی کیاہے۔

 

تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیاگیاہے۔ حکومت نے مالی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا پورا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی جان و مال اور مال مویشیوں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مالی امداد کے چیک پر نوابزادہ منصور علی خان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے جذبے کو سراہا۔متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے آگے آنا عبادت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو فوری طور پر اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے لئے دل کھول کر مدد کرنا چاہیے۔

مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قوم متاثرین کی بحالی اور آبادی کاری کے کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت افراد کی دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کو اولین ترجیح دیں۔حکومت پنجاب عوام کی مدد کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

وزیر مال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غیر معمولی بارشوں و سیلاب سے ہر شخص کو پریشانی کا سامنا ہے۔ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں کی تباہ کاریوں کوبیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں تمام اختلافات پس پشت ڈال کار مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کو اولیت دینا ہو گی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago