Categories: NewsUrdu News

وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفرگڑھ کے لئے خصوصی فنڈزجاری کئے ،حماد نواز خان ٹیپو

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 فروری2018ء) صوبائی اسمبلی کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حماد نواز خان ٹیپو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے مظفرگڑھ میں ترقیاتی کاموں کے لئے قابل تحسین خصوصی فنڈز جاری کیے جو انکی عوام دوستی کا ثبوت ہیں۔الیکشن 2013 ء سے آج تک عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیااور تمام ووٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا۔ ان خیالات کا اظہار حماد نواز خان ٹیپو نے بلدیاتی نمائندوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے میں بے شمار منصوبے مکمل کرا چکے ہیں ۔مظفرگڑھ کی عوام سے بلدیاتی الیکشن کے دوران کیے گئے تمام وعدے پورے کر چکے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے اور عوام سے دلی محبت کا بہترین اظہار ہےاس سے قبل تمام نمائندے ووٹ تو لیتے رہے مگر عوام کی فلاح و بہبود پر کسی نے توجہ نہ دی ،ہم نے سیاست کو عباد ت سمجھ کر سرانجام دیا ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوکر میگا پراجیکٹس کا کبھی نہ رکنے والا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اپنے حلقہ کوتھانہ کچہری کی سیاست سے پاک کر دیا ہے اور میرے گھر کے دروازے حلقے کے تمام لوگوں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اس موقع پر بلدیاتی نمائندے اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago