News

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی رکن اسمبلی رضا حسین بخاری کی رہائشگاہ سیت پور شیخانی،مظفرگڑھ آمد،والد کے انتقال پر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مظفرگڑھ کے علاقے سیت پور شیخانی میں رکن پنجاب اسمبلی مخدوم رضاحسین بخاری کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مخدوم رضاحسین بخاری کے والد مخدوم الطاف حسین بخاری کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم رضا حسین بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مخدوم رضا حسین بخاری سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں۔والد کی محبت اور شفقت کی مٹھاس سے محرومی کا احساس زندگی بھر رہتا ہے۔والد صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ سچے، صادق اور شفیق جذبے کا نام ہے۔والد کا دنیا سے چلے جانا ناقابل تلافی نقصان ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک، صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

6 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

6 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago