مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2020ء) وزیراعظم احساس پروگرام پر شدید بدنظمی کی وجہ سے 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں فی کس خاندان 12ہزار روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے لیکن وزیراعظم احساس پروگرام میں بدنظمی کا سلسلہ جاری ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ مظفرگڑھ میں بھی پیش آیا جہاں وزیراعظم احساس پروگرام پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔قصبہ گجرات اور شاہجمال سینٹرز پر شدید رش دیکھنے میں آیا جس کے باعث دو خواتین بے ہوش ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم احساس پروگرام میں شدید رش دیکھا جا رہا ہے جس کے کئی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔احساس پروگرام کے تحت ریلیف لینے کے لیے آنے والے لوگوں کی جانب سے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی جا رہی ہے جس وجہ سے وہ جگہ ایک ہجوم کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے کہ عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ احساس پروگرام کے تحت ریلیف لینے والوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے ہونگے ہجوم نہ بنایا جائے۔ احساس سنٹر میں دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ سینٹر میں رقم لینے والے خواتین کی بڑی بھیڑ جاری ہے جس سے مزید کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سنٹر میں اتنا بڑا رش کر کے مزید کرونا وائرس کو دعوت دی جا رہی ہے۔گذشہ روز ملتان میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان میں احساس کفالت پروگرام کی رقم کی تقسیم کے دوران مبینہ طور پر بھگدڑ سے ایک خاتون دم توڑ گئیں۔ملتان میں قاسم پور کالونی میں احساس پروگرام کے لیے قائم سینٹر میں مبینہ طور پر بھگدڑ سے وہاں امدادی رقم وصول کرنے کے لیے آئی ایک 70 سالہ خاتون دم توڑ گئی جبکہ 20 دیگر خواتین زخمی بھی ہوگئیںواقعے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 احسان نے بتایا کہ جاں بحق عورت کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کو بھی طبی امداد دی گئی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…