Categories: NewsUrdu News

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے شہر کی عوام کو آرسینک سے پاک پانی دستیاب ہوگا،ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی

مظفر گڑھ۔4 جون(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جون2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کیلئے پینے کے میٹھے پانی کا انتظام کرنا حضرت عثمان غنی کی سنت ہے اور اس کیلئے حضرت محمد ﷺ نے بہت بڑے اجرو ثواب کی بشارت سنائی ہے ،یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ شہر میں میونسپل کمیٹی اورسماجی فلاحی تنظیم آگاہی کی تعاون سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کاا فتتاح کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی آلودہ ہونے کے باعث لوگ بہت سے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے شہر کی عوام کو آرسینک سے پاک صاف و شفاف پانی دستیاب ہوگا، جو شہر کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب پر انہوں نے میونسپل کمیٹی اور سماجی فلاحی تنظیم آگاہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر کو بڑھایا جائے اور ضلع کے دور دراز علاقوں بالخصوص خانگڑھ ، شاہ جمال اور رنگ پور کے علاقوں میں بھی ایسے پلانٹ لگائے جائیں، انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کی حفاظت اور دیکھ بھال ذمہ داری سے کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں، اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی محمد اکرم خان چانڈیہ نے کہا کہ آج کا دن شہر کی عوام کیلئے خوشی کا دن ہے ہم نے اپنے وعدے کے مطابق شہر کی عوام کو پینے کیلئے آرسینک کے پاک صاف و شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، انہوں نے کہا اس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی حفاظت اور دیکھ بھال کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، فلٹر اور دیگر کیمیکل بروقت تبدیل کئے جائیں گے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا، ملک جاوید اختر نے کہا کہ ایسے منصوبے روز روز نہیں لگتے اس کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے جس طرح ہم اپنے گھر کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح اپنے ملک کی ہر چیز کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروجیک منیجر آگاہی قمر اقبال نے بتایا کہ مذکورہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر42لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس کا 10فیصد میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ نے ادا کیا ہے، اس پلانٹ سے روزانہ 5ہزار افراد پانی جیسی نعمت سے مستفید ہونگے اور روزانہ 50ہزار لیٹر پانی استعمال کیا جاسکے گا، انہوں نے بتایا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی میں موجود آرسینک کو صفر کیا جائے گا اور اس میں منرل شامل کئے جائیں گے اور اس طرح عوام کو پینے کا میٹھا ، صاف اور بیماریوں سے پاک پانی دستیاب ہوگا، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر حاجی وحید کی طرف سے واٹر کولر بھی نصب کیا گیا ہے جہاں سے ارد گرد کے دوکانداروں کو پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب ہوگا، ملک جاوید اختر کی طرف سے ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے واٹر پلانٹ کے احاطے میں خصوصی طور پر شجر کاری بھی کی گئی اور معزز مہمانوںنے پودے بھی لگائے اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران امیر حسن، آگاہی سے عنصر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، طارق شریف، کونسلر اشتیاق احمد سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago