مظفرگڑھ۔16مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مئی2017ء) ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں اور دوسرے افراد کو بھی اس کی ترغیب بھی دیں ، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال میں ایک بچے کو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خود اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلواناقومی فریضہ ہے جب تک پورے ملک سے اس موذی مرض کو خاتمہ نہیں ہوجاتا ہمیںا س مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا اور اپنے ملک کو پولیو کے موذی مرض سے پاک بنانا ہے تاکہ مستقبل میں ہمارے بچے اس مرض سے محفوظ رہ سکیں، قبل ازیں سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد مگسی نے بتایا کہ اس 3روزہ مہم کے دوران ضلع میں 5سال تک کی عمر کی7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لئے تحصیل سپروائزر زکے زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ضلع بھر میں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائیں گی،اس موقع پر ڈاکٹر مہر اقبال سمیت محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…