Categories: Urdu News

والدین نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو زہر دے دیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 جون2021ء) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھر والوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر پسند کی شادی کرنے پر گھر والوں کی جانب سے زہر دینے کے بعد اسپتال داخل پونے والی لڑکی ڈی ایچ کیو اسپتال میں دم توڑ گئی ۔آر پی او ڈی جی خان فیصل رانان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

آر پی او ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مظفر گڑھ میں ہی چچا کے مبینہ ریپ سے بھتیجی حاملہ ہوگئی۔تھانہ روہیلانی میں لڑکی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق اس کے والد کا 16/17 سال قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور وہ بھی ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی۔ایف آئی آر میں لڑکی کے مطابق اس کے چچا بشیر احمد بھی گھر کے نزدیک رہائش پذیر تھے جنہوں نے 8 ماہ قبل اسے اس بہانے سے اپنے گھر بلایا کہ میری بیوی ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی ہے لہٰذا کھانا پکا کر دے جاؤ۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس موقع پر اس کے چچا نے اس کا ریپ کیا اور مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ کسی کو بتانے کی صورت میں وہ اسے قتل کردے گا۔

لڑکی کے مطابق اس نے خوف کی وجہ سے اس واقعے کا کسی سے ذکر نہیں کیا تاہم اب حاملہ ہونے کے بعد والدہ کو شک ہوا تو اس نے سارا واقعہ ان کے گوش و گزار کردیا۔پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (آئی) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ میں لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago