Categories: NewsUrdu News

والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مستقل خاتمے کیلئے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کیا جائے،اس سلسلے میں علماء کرام کی خدمات حاصل کی جائیں جو والدین کو ترغیب دیں کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری کے بچاؤ کیلئے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔
یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم برائے ماہ اگست کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اقبال مکول اور ڈی ایس پی سعد اللہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم تعطل کا شکار رہی۔

اب محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے گا والدین اس قومی مہم میں محکمہ صحت کی پولیو ٹیموں سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں کورونا کے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ قبل ازیں سی ای ای ڈاکٹر فیاض کریم نے بتایا کہ 15 اگست سے 18اگست تک جاری اس 3روزہ مہم کے دوران 9لاکھ4ہزار108بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کیلئے 9101ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جس میں محکمہ صحت کے 4298اہلکار شامل ہیں، متعلقہ اہلکاروں کو باقاعدہ خصوصی تربیت دی گئی ہے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے معاون اداروں کی معاونت بھی شامل ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر غلام پنجتن، ڈاکٹر سردار بیگ، ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر ذکاالدین، ڈاکٹر جوادکھر، ڈاکٹر امیر بخش اور کوارڈینیٹر عدنان لغاری سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago