مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 اکتوبر2020ء) سابق ایم پی اے انجینئر ملک بلال کھر نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، ملک بلال کھر نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان سے ملاقات کی۔ ملک بلال کھر نے رانا ثناءاللہ سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انجینئر ملک بلال کھر اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ تھے،انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے لیے کام کروں گا۔ملک بلال کھر 2008سے2013 تک مظفر گڑھ سے ایم پی اے رہے ہیں۔
قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ سابق ایم پی اے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، حلقہ این اے 183 کی صورتحال میں ایکدم تبدیلی، لسوڑی کھر سے تعلق رکھنے والی کھر برادری جنہوں نے 35 سال سے ملک غلام ربانی کھر کا ساتھ دیا جبکہ اب سابق ایم پی اے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے اپنے گروپ اور دوستوں سمیت ملک ربانی کھر کو خیر باد کہہ کر این اے 183 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، اپنے بھائی مرکزی کسان رہنما ملک اسماعیل کھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے کہا کہ علاقہ کی محرومیوں اور پسماندگی کو دیکھ کر دوستوں کے پر زور اصرار پر این اے 183 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں سیاسی میدان میں ایک بار پھر جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ ماہ کئی سیاسی رہنما ق لیگ میں شامل ہوئے اور آج سابق رکن صوبائی اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے ن لیگ میں شمولیت سے قبل احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…