Categories: NewsUrdu News

نونہالان وطن محنت، والدین اور اساتذہ کے حکم کی تعمیل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سیف انور نے کہا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور مستقبل کے معمار ہیں۔ ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہمارا فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ نونہالان وطن محنت لگن اور والدین اور اساتذہ کے حکم کی تعمیل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں مختلف سکولوں کے بچوں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر بچوں نے ڈپٹی کمشنر سے ان کے بچپن اور سکول کی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انو نے اس موقع پر بچوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت لگن اور والدین کی دعاؤں سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچے اپنی تمام تر توجہ علم کے حصول پر مرکوز کر یں تاکہ وہ اچھے انسان اور مفید شہری بن کر اپنے والدین اور ملک کی خدمت کر سکیں ۔انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ زندگی میں ہمیشہ سچ بولیں اور اپنے والدین اور اساتذہ کا حکم مانیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے وقت کی پابندی محنت اور دیانتداری کو اپنی زندگی کا اصول بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ آج ان معصوم بچوں سے ملکر انھیں اپنا بچپن یاد آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں واقع فیاض پارک کی بحالی اور تعمیر و مرمت کا کام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago