Categories: NewsUrdu News

نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے مظفرگڑھ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا کیمپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام سے طلبا کو دور دراز کے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے افسران اور اساتذہ پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، وفد سب کیمپس کے قیام کیلئے جگہ کے تعین کے سلسلے میں مظفرگڑھ آیا ہوا تھا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago