News

نماز کی بے حرمتی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 نومبر2021ء) سوشل میڈیا پر نوجوان کی نماز کی بے حرمتی کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان کسی تقریب میں موجود ہے اور نماز کی ادائیگی کی طرح ڈانس کرتا پے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آئی تو دیکھنے والے آگ بگولا ہو گئے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے نوجوان کے اس عمل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہماری درخواست ہے اس نوجوان کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دیں۔ برائے مہربانی اگر ان افراد کو کوئی جانتا ہے تو متعلقہ اداروں کی رہنمائی کریں تاکہ یہ گرفتار ہوسکے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے #بےشرم_انسان_کوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی بنایا۔

۔پنجاب حکومت نے معاملے پر فوری ایکشن لیا ہے۔پنجاب حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نعوذ باللہ نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لیا۔ ملزم آصف کو شاہ جمال مظفر گڑھ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago