Categories: NewsUrdu News

نمائشی پلاٹس کاشتکاروں کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے کیلئے ایک بہترین مظاہرہ ہیں،ڈسٹرکٹ آفسیرزراعت

مظفرگڑھ ۔01اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی-۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان میں سبزیوں کابطورغذا فی کس استعمال عالمی معیار سے کم ہے۔ کاشتکار سبزیوں کی کاشت اور پیداوار میں بھرپور اضافہ کریں۔منافع بخش کاشتکاری کیلئے سبزیوں کی بھرپورپیداوار کا بروقت حصول انتہائی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار میاں عابد حسین ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت مظفر گڑھ نے شفقت علی کے ڈیرہ واقع قصبہ گجرات، ضلع مظفر گڑھ میں کاشتہ ٹماٹر کے نمائشی پلاٹ پر منعقدہ فارمر ڈے کے موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں کاشتکاروں کے پاس لگائے گئے نمائشی پلاٹس کاشتکاروں کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے اور عمل کی ترغیب کیلئے ایک بہترین مظاہرہ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے3سالہ پروگرام کے تحت ضلع میں ٹنل میں ٹماٹر کے 10اور اوپن فیلڈ میں 09نمائشی پلاٹس لگائے گئے ہیں۔مہر عابد حسین نے کہا کہ سبزیوں کے بعد از برداشت نقصانات کو کم کرنے اور پیداوار کی معیاری ٹرانسپورٹیشن کیلئے ضلع مظفرگڑھ میں امسال سبزی کے کاشتکاروں کو1000 پلاسٹک کریٹس رعائتی نرخوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پلاسٹک کریٹس کے استعمال سے سبزیوں خصوصاٹماٹر کی پیداوار کے بعد از برداشت ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔انہو ں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت ضلع میں پلاسٹک ٹنل کے 10اور اوپن فیلڈ کے 09 نمائشی پلاٹس بھی لگائے گئے ہیں۔ان پلاٹس پر جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی نمائش سے نہ صرف کاشتکاروں کو ترغیب اور فی ایکڑ پیداوار کے اضافہ میں مدد مل رہی ہے بلکہ عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت زرعی ماہرین کی تجاویز پرسبزیوں کی پیداواری ترجیحات کا تعین اورکاشتکاروں کوسبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی اور مارکیٹنگ کے نظام کی اصلاح بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago