Categories: NewsUrdu News

نقدی اور موبائل فون چھیننے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء) تھانہ شاہ جمال پولیس نے شریف شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔تھانہ شاہ جمال میں منعقد کی جانے والی پریس بریفنگ میں ڈی پی اومظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ تھانہ شاہ جمال کی حدود میں کئی مہینوں سے ایک کریمنل گینگ متحرک تھا جو شریف شہریوں سے اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کا خوف طاری کرتے ہوئے نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جاتا تھا اس گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال چودھری جاوید اختر نے پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روز کی انتھک محنت کے بعد اس گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور ملزمان سے چھ لاکھ دس ہزار روپے تین عدد پسٹل ایک عدد ریفل اور گولیاں بھی برآمد کر لی پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جہاں ڈی پی اومظفرگڑھ کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا گیا وہاں اہل علاقہ کی جانب سے بھی ڈی پی او مظفرگڑھ ایس ایچ او چوہدری جاوید اختر اور پولیس ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ڈی پی اومظفرگڑھ نے مزید کہا کہ عوام جھوٹی ایف آئی آر سے پرہیز کریں اور معاشرے کی فلاح کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس کا نظام روز بروز جدت کی طرف گامزن ہے عوامی خدمت کے لیے فرنٹ ڈیسک اور خدمت سنٹر اس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں لائی جارہی ہیں جس سے سائلین کو جلدانصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago