Categories: NewsUrdu News

نظام شخصیت کے محتاج نہیں ہوتے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ نظام شخصیت کے محتاج نہیں ہوتے، میں ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ رہوں یا نہ رہوں لیکن یہ نظام چلتا رہنا چاہیے،میں نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر وہ کام کئے جو ہماری ذمہ داری تھی، ہم نے اپنافرض ادا کیا اور آج صوبہ پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات میں 91.43فیصد نتائج حاصل کئے،شعبہ تعلیم میں کئے جانے والے اقدامات کو دوام بخشنا ہے تاکہ آئندہ بھی اسے سے بہتر نتائج حاصل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے جو ضلع کے لئے بہتر ہو اس کو قبول کیا جائے تاکہ ضلع ترقی کرتا رہے۔ یہ بات انہوں نے میٹرک کے نتائج میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، نیاز گشکوری سمیت معززین علاقہ ملک نعیم لنگڑیال، ایوب شاہ، صدر ڈسٹرکٹ بار مہر اعجاز، ملک خیر محمد بدھ، ڈپٹی ڈی او فی میل ثمینہ بشر،فوکل پرسن محکمہ تعلیم ملک محمد رفیق کے علاوہ سول سوسائٹی کے عہدیدار، صحافی، علماء کرام اور اساتذہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نیا سال نہیں نیا دور کا نعرہ دیا اور آج اس کی عملی تصور ہمارے سامنے ہے، ہم نے صوبہ کے 36اضلاع کو پچھاڑد یا اور تاریخ میں پہلی بار 90فیصد نتائج کا جادوئی ہندسہ عبور کیا، ہم نے جو اقدامات کئے ان کو اعلیٰ سطح پر پزیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمایاں کامیابی ہمارے سرکاری سکول کے اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز اور نگرانی کی مرہون منت ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، اساتذہ ہمارے خاموش مجاہد ہیں، یہ کامیابی پوری ٹیم کی ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کئے جانے والے اقدامات کی بدولت آج طلباء و طالبات میں خود اعتمادی پیدا ہوئی، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات مستقبل میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago