Categories: NewsUrdu News

نجی کالج کی طالبہ کو پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ملزمان تین روز تک جنسی زیادتی کرتے رہے، بلیک میل بھی کرتے رہے۔ طالبہ کا الزام

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 15 اپریل 2021ء) :مظفرگڑھ میں نجی پیرا میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پرنسپل نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔طالبہ کے بیان کے مطابق کالج پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر تین روز تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان اپنے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے بلیک میل بھی کرتے رہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات 8 اپریل کا ہے۔ پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ،جلد ہی ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔دوسری جانب کراچی پولیس نے سرجانی سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں عمیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکے اور ماوے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے، سرجانی کے مختلف گھروں کو گٹکے کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کرتا ہے جب کہ ملزم عمیر کا اپنے گٹکے اور ماوے کی تیاری کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے پہلی بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تو اس نے ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا جب کہ واقعے کے روز آدھی رات کو ملزم چوری چھپے گھر میں گھس آیا اور زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو لڑکی کے اہلخانہ جاگ گئے، لڑکی نے اپنے گھروالوں کو بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی اس سے زبردستی زیادتی کرچکا ہے، ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago