News

نامعلوم قاتل نے کھیتوں میں چارہ کاٹتی خاتون کو قتل کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 مارچ2023ء) کوٹ ادو کے نواحی علاقے میں نامعلوم ملزم نے کھیتوں میں کام کرتی خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ ادو کے نواح میں پل 88 ہزار کے علاقے میں زوجہ ملک محمد یوسف چننڑ جانوروں کیلئے کھیتوں میں چارہ کاٹ رہی تھی کہ اسی اثناء میں کسی نامعلوم شخص نے پیچھے سے آکر اسے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جسکی موت کا علم ہوتے ہی لواحقین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی۔

ڈی ایس پی کوٹ ادو ثناءاللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو سب انسپیکٹر چوہدری اصغر نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیم نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کوٹ ادو کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

2 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

2 years ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

2 years ago