Categories: NewsUrdu News

نامعلوم شخص نے شہری کے گھرمیں بم پھینک دیا،اہل خانہ محفوظ رہے

مظفرگڑھ۔26 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2018ء) محلہ خورشید آباد مظفرگڑھ کے رہائشی اور سی پیک سٹون سپلائر محمد عارف نے کہا ہے کہ میرے گھر پر دوسری مرتبہ بم دھماکہ سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ اہل محلہ میں بھی زبردست خوف و ہراس پایا جاتا ہے،مجھے نا معلوم شخص کی طرف سے دھمکی آمیز کالیں اور میسیج موصول ہوئے جن میں گیارہ لاکھ روپے کا تقاضا کیا گیا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ دھماکے کو سلنڈر پھٹنے کا کہہ کر رد کر دیا گیا،لیکن گزشتہ رات نا معلوم شخص نے ایک بار پھر میرے گھر بم پھینکا جوکہ خوش قسمتی سے نہ پھٹ سکا جس سے تمام اہل خانہ محفوظ رہے،سول ڈیفنس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا کسی بھی شخص سے نہ کوئی لین دین کا تنازعہ ہے اور نہ ہی کوئی دشمنی ہے،پولیس اس نا معلوم شخص کے بارے سائنسی خطوط پر کام کرکے اسے فوراً گرفتار کر ے اور اصل حقائق معلوم کر کے قرار واقعی سزا دے تاکہ اہل خانہ اور اہل محلہ میں پائی جانے والی تشویش ختم ہو سکے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ مجھے فوری طور پر سیکورٹی بھی فراہم کریں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago