Categories: NewsUrdu News

نامعلوم شخص سے کپڑے تحفے میں لینے پر والد کی ڈانٹ ڈپٹ۔بیٹی نے کلہاڑیوں کے وارکرکے والد کو زخمی کردیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جون2018ء) نامعلوم شخص سے عید کے کپڑے گفٹ لینے پر والد کی ڈنٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ بیٹی نے باپ پرکلہاڑیاں چلادیں،شدید زخمی حالت میں والد ہسپتال داخل،پولیس نے والد کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ذوالفقار کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم نور پیا جان پٹھان کی جواں سالہ بیٹی رفعت بی بی کو میانوالی سے کسی نامعلوم نے عید پر کپڑے گفٹ بھیجے والد کو پتہ چلنے پر اس نے بیٹی کو برا بھلا کہا اور اسکی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر بیٹی رفعت کو رنج تھا۔گزشتہ روز10بجے دن نور پیا جان گھرمیں سویا ہوا تھاکہ بیٹی رفعت بی بی کلہاڑی لیکر آگئی اور باپ کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا،تشویش ناک حالت کے باعث والد کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،پولیس سنانواں نے نور پیا جان پٹھان کی مدعیت میں بیٹی رفعت بی بی کے خلاف مقدمہ نمبر267/18زیر دفعہ324اقدام قتل درج کرکے بیٹی کی تلاش شروع کردی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago