Categories: NewsUrdu News

نامعلوم افراد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خرم سہیل لغاری کی گاڑی پر فائرنگ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2019ء) نامعلوم افراد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خرم سہیل لغاری کی گاڑی پر فائرنگ۔مشیر وزیراعلیٰ خرم سہیل کے مطابق رات جب وہ لاہور سے واپس اپنے گھر جتوئی اپنی گاڑی پر جا رہے تھے نامعلوم افراد نے شاھجمال کے قریب روڈ پر گاڑی روکنے کیلئے رات 1 بجے کے قریب علاقہ تھانہ خانگڑھ میں پتھر پھینکے ہوئے تھے، تاہم انہوں نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی زیادہ تیز سپیڈ سے بھگا کر وہاں سے نکل گئے، تاہم ان کو اس کے بعد دو فائر کی آواز آئی۔اسی واقعہ میں اللہ کے کرم سے وہ اور ان کی گاڑی محفوظ رہی، اسی وقوعہ کی اطلاع بذریعہ 15 پولیس کو ملی، اس اطلاع پر گشت پر موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی، انچارج چوکی مونڈکا، ایس ایچ او شاہجمال، ایس ایچ او خانگڑھ اور ایس ڈی پی او صدر سرکل موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کیلئے اپنی تحقیقات کا ہر زاویے سے آغاز کردیا ہے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائیگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago